مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران سر قلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صدرالدین سعید اللہ کو ہیروئن کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم میں پکڑا گیا تھا اور الزام ثابت ہونے پر صوبہ مکہ میں اس کا سر قلم کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال 2014 کے دوران ملکی اور غیر ملکیوں سمیت 87 افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب
سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم/ 3 ماہ میں 13 پاکستانیوں کے سر قلم
مہر نیوز/31 دسمبر/2014 : سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران سر قلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
News ID 1847292
آپ کا تبصرہ